پاکستانی اولمپئن ایتھلیٹ ارشد ندیم بازو کی تکلیف میں مبتلا

May 20, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹوکیو اولمپکس میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم فٹنس مسائل کا شکار ہوگئےہیں۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا کہنا ہے کہ جیولن تھرو کرتے وقت ان کے بازو میں تکلیف بڑھتی جارہی ہے، جس وجہ سے ان کا آپریشن لندن میں کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر جنرل ریٹائرڈ اکرم ساہی کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم قومی ہیرو ہیں، ورلڈ چیمپئن شپ اور کامن ویلتھ گیمز کے بعد ان کا آپریشن لندن میں کرایا جائے گا جس کیلئے غیر ملکی اسپورٹس سرجن اور اسپورٹس فزیو کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔