چندی مل اور ڈکویلا کی فائٹ، بنگلہ دیش کو پہلا ٹیسٹ نہیں جیتنے دیا

May 20, 2022

چٹوگرام (جنگ نیوز) دنیش چندیمل اور نروشن ڈکویلا کی فائٹ نے سری لنکا کو بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ممکنہ شکست سے بچالیا۔ میچ کے آخری روز ساتویں وکٹ کیلیے 99رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کرکے میچ کو ڈرا کردیا۔ میچ ختم ہوا تو آئی لینڈر ز نے چھ وکٹ پر 260رنز بنائے تھے۔نروشن ڈکویلا 61اور دنیش چندیمل39رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ کپتان دیموتھ کرونا رتنے 52، کوشال مینڈس 48، دھننجیا ڈی سلوا 33، لاستھ ایمبلدینیا 2اور اینجلو میتھیوز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ کاسن راجیتھا نے 4، اشیتھا فرنانڈو نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔