8 برسوں میں قابل تجدید توانائی کے بڑے ٹارگٹ حاصل کرنا ضروری

May 20, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں قابل تجدید توانائی کی نیلامی کے موضوع پر رینیوایبل فرسٹ کی جانب سے ویبینار کا انعقاد کیا گیا۔ویبینار کا مقصد نیلامی کے ذریعے مستقبل میں قابل تجدید توانائی کی خریداری کو سماجی و اقتصادی فوائد پر مشتمل لائحہ عمل مرتب کرنا تھا۔ویبینار میں حکومتی نمائندے اور ورلڈ بینک کے علاوہ اینگرو انرجی، ووڈ میکنزی، پاور فیوچر لیب اور جنوبی افریقہ سے ماہرین شامل ہوئے۔ اجلاس میں پاکستان رینیوایبل انرجی ڈویلپرز فورم کے اراکین نے بھی شرکت کی۔ویبینار میں بتایا گیا کہ حکومت پاکستان نے مستقبل میں ہوا اور شمسی توانائی کی شمولیت کے لیے نیلامی کی بنیاد پر ایوارڈز کی طرف "کاسٹ پلس" ٹیرف رجیم سے ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔