• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرکے معصوم جانیں بچائی گئیں، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (این این آئی)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں نے بلوچستان میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کرکے معصوم جانیں بچائی گئیں،جبکہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے اسپانسرڈ بھارت سے ہیں، انھیں تربیت دی جاتی ہے،بی ایل اے اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کا تعلق بھارت سے ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی کارروائی نے بڑی تباہی سے بچا لیا، سیکورٹی اداروں کا شکر گزار ہوں جس نے خودکش بمبار خاتون کو زندہ گرفتار کیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گرد بلوچ خواتین کا استحصال کر رہے ہیں اور کالعدم تنظیم بی ایل اے نے خواتین کے احترام کو ختم کیا ہے جبکہ نوجوانوں کو انتہاپسندی کی طرف لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید