• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف نے عید بعد عمران رہائی امن موومنٹ کا اعلان کردیا

اسلام آباد ( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف نے عید الفطر کے بعد عمران خان رہائی امن موومنٹ کے آغاز کا اعلان کردیا ہے،پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ تحریک میں پورے ملک سے 10 لاکھ نوجوانوں کو شامل کیا جائے گا جس کا مقصد میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور ملک میں آئین اور قانون پر عمل درآمد کیلئے کوششیں کرنا ہے۔بدھ کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عمران خان رہائی امن موومنٹ عید الفطر کے بعد سے کام شروع کردے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کے کروڑوں نوجوان ملک کے مستقبل اور ملک کے اندر کی صورتحال کے حوالے سے کافی فکر مند ہیں اور پاکستان کے نوجوان سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک بھیانک دور سے گزر رہا ہے اور عمران خان رہائی تحریک پاکستان بھر کے نوجوانوں کو مدعو کرے گی۔ا

ملک بھر سے سے مزید