• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بحری کشیدگی، PNSCنے پاکستان کی توانائی شہ رگ کو برقرار رکھا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) علاقائی بحری کشیدگی کے دوران پی این ایس سی نے پاکستان کی توانائی کی شہ رگ کو برقرار رکھا، درآمد کنندگان اور برآمد کنندگان قومی جہازرانی خدمات سے استفادہ کریں تاکہ بحری خود انحصاری کو فروغ دیا جا سکے۔ ترجمان پی این ایس سی کے مطابق کارپوریشن نے آبنائے ہرمز کے اطراف جاری جغرافیائی و سیاسی کشیدگی اور رکاوٹوں کے باوجود پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) نے ملک کو توانائی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی۔پی این ایس سی نے ہائی رسک ایریا (HRA) کی حدود میں توسیع کے باوجود، جو بحیرۂ احمر، فجیرہ اور صحار تک پھیل چکی ہیں، اپنی کارروائیاں جاری رکھیں، جبکہ متعدد غیر ملکی جہازوں نے ان علاقوں میں کام کرنے سے گریز کیا۔
ملک بھر سے سے مزید