• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکن نجی ایئرلائن فٹز ایئر کا پاکستان کیلئے فضائی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور(آئی این پی )خطے کی مجموعی صورتحال کے باوجود پاکستان کے ایوی ایشن شعبے پر غیر ملکی ایئرلائنز کے اعتماد میں نمایاں اضافہ یکھا گیا ہے ۔ سری لنکا کی نجی ایئرلائن فٹز ایئرنے یکم اپریل سے پاکستان کیلئے اپنے فضائی آپریشن کا باقاعدہ آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے فٹز ایئر کو پاکستان میں پروازیں شروع کرنے کی باقاعدہ اجازت دیدی ہے، جبکہ لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ سلاٹ بھی الاٹ کر دئیے گئے ہیں۔شیڈول کے مطابق فٹز ایئر ابتدائی طور پر کولمبو اور لاہور کے درمیان ہفتہ وار دو پروازیں چلائے گی، جو ہر بدھ اور ہفتے کے روز آپریٹ کی جائیں گی۔ ان پروازوں کیلئےایئر بس 320ساختہ طیارے استعمال کئے جائیں گے۔

ملک بھر سے سے مزید