کراچی(اسٹاف رپورٹر)اورنگی ٹائون میں مسلح ملزمان کی فائرنگ سے موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان بازار تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون اللہ والی نیم بیکری کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے ثاقب اور شہروز ولد سجاد خان کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے ،فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر مقتولین کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا اور پولیس نے کرائم سین یونٹ کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرکے تحقیقات شروع کردی ،ایس ایس پی ویسٹ طارق علی مستوئی نے بتایا ہے کہ مقتول اورنگی ٹائون کے رہائشی ہیں اور دونوں آپس میں دوست ہیں۔