کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دریائے سندھ پر سکھر،روہڑی کو ملانے کیلئے نئے پل کی منظوری دے دی، منصوبہ سکھر اور روہڑی سمیت ملحقہ علاقوں کو آپس میں جوڑیگا، شاہراہِ بھٹو ایکسپریس وے کو اپریل 2026تک مکمل طور پر فعال بنانے کی ہدایت، سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) نظام کو زیادہ شفاف اور قابلِ سرمایہ کاری بنانے کیلئے کئی اہم فیصلوں کی منظوری دی۔ غیر معمولی بولیوں (abnormal bid) کی جانچ کیلئے تخمینہ لاگت سے 15فیصد زیادہ یا کم بولیوں کو مسترد کر دیا جائیگا ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے51ویں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) پالیسی بورڈ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دریائے سندھ پر ایک نئے پل کی تعمیر کی منظوری دیدی، جو سکھر، روہڑی اور ملحقہ علاقوں کے درمیان نیا رابطہ فراہم کریگا اور موجودہ راستوں پر ٹریفک کا دباؤ کم کریگا۔