کوئٹہ(این این آئی)ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے دوران ایران میں مقیم پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ17ویں روز بھی جاری رہا ،۔ گزشتہ روزمزید237افراد وطن پہنچ گئے۔حکام کے مطابق ایران سے بذریعہ تفتان بارڈر 44 افراد وطن پہنچے ہیں اور 17روز کے دوران مجموعی طور پر 3784افراد واپس آئے۔دوسری جانب گبد ریمدان بارڈر کے ذریعے 193افراد واپس وطن آ چکے ہیں، اب تک مجمو عی طور پر 2068افراد پاکستان پہنچے ہیں۔