• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2023ء بلیک آؤٹ کیس، نیپرا نے کیو اے ٹی پی ایل کا کیس ختم کر دیا

اسلام آباد (اسرار خان) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پنجاب حکومت کی ملکیت قائداعظم تھرمل پاور پرائیوٹ لمیٹڈ (کیو اے ٹی پی ایل) کو جنوری 2023ء کے ملک گیر بلیک آؤٹ کے دوران بجلی کی بحالی میں تاخیر سے متعلق مبینہ خلاف ورزیوں سے بری قرار دیتے ہوئے کمپنی کی وضاحت کو تسلیم کرتے ہوئے کوئی جرمانہ کیے بغیر کیس ختم کر دیا ہے۔ نیپرا نے کیو اے ٹی پی ایل پر الزام عائد کیا تھا کہ اس نے نظام کی بحالی کے دوران اپنے یونٹس کو بروقت ہم آہنگ (سنکرونائز) کرنے کیلئے گرڈ آپریٹر کی ہدایات پر عمل نہیں کیا، نتیجتاً بجلی کی بحالی میں تاخیر ہوئی اور ملک تقریباً 20 گھنٹے تک بجلی سے محروم رہا۔ نیپرا نے 2023ء میں اپنے فائن ریگولیشنز کے تحت کارروائی کا آغاز کیا تھا اور نظام کی بحالی اور ڈسپیچ سے متعلق نیپرا ایکٹ، جنریشن لائسنسنگ قواعد اور گرڈ کوڈ کی ان شقوں کی مبینہ خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی تھی۔

ملک بھر سے سے مزید