• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ اور عملے کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے لینے کی ہدایت

کراچی( اسٹاف رپورٹر) محکمہ اسکول ایجوکیشن نے وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایات پر اساتذہ اور عملے کی حاضری چہرے کی شناخت کے ذریعے لینے کے لیے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ کمیٹی قائم کردی ہے جس کے تحت تدریسی و غیر تدریسی عملے کی رجسٹریشن FRAMES سسٹم کے تحت کی جائے گی۔ ڈیجیٹل حاضری کے نفاذ کے لیے ڈیٹا اینالسٹ، HRMIS اور ضلعی و تعلقہ افسران کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جب کہ تکنیکی معاونت کے لیے ایپلیکیشن ڈیولپر کا نمائندہ بھی ٹیم کا حصہ ہوگا۔
ملک بھر سے سے مزید