• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا فضائی ماحول کسی بھی قسم کے خطرے سے باہر، محکمہ موسمیات

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کا فضائی ماحول کسی بھی قسم کے ماحولیاتی یا تابکاری خطرے سے محفوظ ہے، ایرانی ڈیٹا کے مطابق بالائی فضا میں کسی قسم کے خطرناک آلودہ ذرات یا زہریلی گیسوں کے شواہد نہیں ملے جبکہ اب تک کی مانیٹرنگ میں تابکاری کے بھی کوئی آثار سامنے نہیں آئے۔ ترجمان انجم نذیر کے مطابق محکمہ موسمیات ایران کے حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ جاری ہے تاکہ صورتِ حال پر کڑی نظر رکھی جا سکے۔

ملک بھر سے سے مزید