ملاکنڈ میں بدترین لوڈشیڈنگ ناانصافی ہے، الحاج احمد زادہ

May 20, 2022

پشاور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علمائے اسلام کی صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر اورقومی اسمبلی کے سابق امیدوار الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے ملاکنڈ میں تین ڈیمزکے ہونے کے باوجود ملاکنڈ میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں جبکہ ٹیوب ویلوں کی بندش سے عوام کو پینے کے پانی کے سلسلے میں بھی بے حد مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہےالحاج احمد زادہ خان نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملاکنڈ کے تین ڈیمز میں پیدا ہونے والی بجلی پورے ملک کو سپلائی کی جا رہی ہے لیکن اس کے باوجود ملاکنڈ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ ملاکنڈ کے عوام سے ناانصافی ہے ملاکنڈ ٹیکس فری زون ہونے کے باوجود ملاکنڈ میں تاجروں سے ناروا ٹیکسوں کی وصولی ظلم ہے اگر ملاکنڈ میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ اور ناروا ٹیکسوں کی وصولی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ملاکنڈ کے عوام پشاور لانگ مارچ کر کے وزیراعلیٰ ہائوس اور چیف انجینئر واپڈا کے دفتر کے سامنے دھرنا دیں گے۔