ٹینس ڈبلز ٹائٹل عقیل شبیر اور مراد خان کے نام

May 21, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) عقیل شبیر اور مراد خان کی جوڑی نے نیشنل سینئرز اینڈ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ کے مینز ڈبلز کا ٹائٹل حاصل کرلیا۔ فائنل میں انہوں نے شعیب انیس اور شیر احمد کی جوڑی کو شکست دی۔ عنایا سید نے گرلز انڈر18 سنگلز کے سیمی فائنل جبکہ فائز الیاس بوائز انڈر 16 سنگلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔