اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس، نامزد وکلا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

May 21, 2022

اسلام آباد (آئی این پی)اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کے کیس میں نامزد وکلا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس نے اسلام آباد ہائیکورٹ حملہ کیس کی سماعت کی جس دوران مقدمے میں نامزد 28سے زائد وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کہا کہ مقدمے میں نامزد وکلا پر 30 مئی کو فرد جرم عائد کی جائیگی لہذا تمام نامزد ملزمان آئندہ سماعت پرحاضری یقینی بنائیں۔