ملکی استحکام کا واحد راستہ شفاف الیکشن ہیں، راجہ خرم نواز

May 21, 2022

اسلام آباد(خبر نگار)ہماری حکومت نے اداروں کو کام کرنے کے قابل بنایا اور ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا ، دنیا نے جب پاکستان کو احترام کی نظر سے دیکھنا شروع کیا تو امریکہ کو یہ بات نا گوار گزری۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنما راجہ خرم نواز نے یونین کونسل پنڈ بیگوال میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ملک میں استحکام کا واحد راستہ شفاف الیکشن ہیں۔