انسداد ڈینگی ورکر چاقو کے وار سے ز خمی

May 21, 2022

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)نانک پورہ میں ڈینگی لاروا چیکنگ کیلئے آنیوالے ورکرکوچاقومارکر زخمی کردیاگیا۔تھانہ گنج منڈی کو راجہ علی شان ڈینگی سپروائیزرنے بتایاکہ وقاص سینٹری پیٹرول نے ایک گھر پر دستک دی اور کہا کہ ہماری سینٹری پیٹرول نے چھت پر ڈینگی لاروا چیک کرنا ہے جس پر دروازہ کھولنے والے محمد فیاض نے جیب سے چاقو نکال کر وقاص کے بائیں ہاتھ اور پیٹ پر وار کئے جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔