فرنٹیئرفاؤنڈیشن کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

May 21, 2022

پشاور(جنگ نیوز) فرنٹیئرفاوئڈیشن ہیماٹالوجی سنٹر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، ایمزشوگر ہسپتال اور نسا لائنز کلب پشاورکے تعاون سے منعقدہ کیمپ میں آئی سپیشلسٹ، شوگر سپیشلسٹ، ڈینٹسٹ، فزیوتھراپسٹس، یوٹریشنسٹ اور ماہر ڈاکٹروں نے تھیلی سیمیا ، ہیموفیلیا کے مریضوں، ان کے والدین اور عام لوگوں کا طبی معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی دیں، فری میڈیکل کیمپ کے دوران شوگر اور دیگر تشخیصی ٹیسٹ بھی کئے گئے، اس موقع پر عوام نے فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا اور کہا کہ یہ سلسلہ جاری رہنا چاہئے، ڈاکٹر فخر زمان کا اس موقع پر کہنا تھاکہ فرنٹیئر فاؤنڈیشن اپنے معاون اداروں کے ساتھ مل کر فری میڈیکل کیمپوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھے گی تاکہ عوام کو گھر کی دہلیز پر طبی سہولیات میسر آسکیں۔