کلرزآف پشاور فیسٹیول کل سے شروع ہوگا

May 21, 2022

پشاور (جنگ نیوز)کلرزآف پشاور فیسٹیول کل سے شروع ہوگا‘دو روزہ فیسٹیول میں تفریحی پروگراموں کے ساتھ ایوارڈز بھی دئیے جائیں گے۔ ڈینزسنٹرپشاور 21اور 22مئی کو پراپرٹی ایکسپو کے ساتھ کلرز آف پشاورفیسٹیول ہوگا جس میں سوشل ایکٹو پرسنز، سوشل میڈیا سٹارز ، کامیڈینز ‘نامور شاعراور گلوکار شریک ہونگے جن میں زرسانگہ ‘منیر بونیری ‘ارمان بونیری ‘فیصل مروت ‘جلال خان ‘سیف خان ‘عرفان کمال اور گل سانگہ نمایاں ہیں۔ پراپرٹی ایکسپو کا انعقاد ماسکوم سلوشن کررہی ہے ۔ کلرزآف پشاور کے منتظم ایف کے میڈیا پروڈکشن کے فرہاد خان ہیں جس میں جگلینگ میوزیکل شو، میوزیکل شو، سٹار ایوارڈز اور دیگر سرگرمیاں ہونگی۔یہ فیسٹیول22 مئی کو صبح 9 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا۔شو میں ننھے ستارے ابوبکر بھی شریک ہونگے جس کو اپنی قمیض پر سابق وزیراعظم عمران خان کے آٹوگراف حاصل کرنے پر شہرت ملی تھی۔