سی پیک منصوبے میں شہد انڈسٹری کوشامل کیاجائے،شہدٹریڈرزایسوسی ایشن

May 21, 2022

پشاور (لیڈی رپورٹر ) مکھیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے آل پاکستان بی کیپرا ایکسپورٹراینڈشہدٹریڈرزایسوسی ایشن نے جی ٹی روڈ پر ریلی نکالی اور مطالبہ کیاکہ مگس بانی کے روزگار کو فروغ دینے کےلئے اقدامات کئے جائیں۔ریلی کی قیادت ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سلیم خان ،شیخ گل بادشاہ ،شیرزمان مومند اور دیگرنے کی شرکاءکاکہناتھاکہ اس دن کومنانا عام لوگوں کو مکھیوں کے فوائد سے باخبرکرناہے پاکستان میں شہدکی مکھیوں کومختلف خطرات کاسامناہے جس میں جنگلات کی کٹائی فصلوں پر زہریلی ووائی کی سپرے ماحولیاتی آلودگی اورگلوبل وارمنگ شامل ہیں سی پیک منصوبے میں شہد انڈسٹری کوشامل کیاجائے ایکسپورٹ کےلئے نئی منڈیاں محیط کرناوقت کی اہم ضرورت ہے جب ایکسپورٹ بڑھے گا توہماراکاروبار ترقی کرے گا جس سے مگس بانوں کی زندگی میں بہتری آئے گی اوروہ اپنی مکھیوں کی پروریش کریں گے انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے پورے ملک میں جنگلات کی کٹائی بے دردی سے جاری ہے اورزیادہ ترجنگلات کی کٹائی بھٹہ خشت اور تمباکوصنعت کی وجہ سے ہورہی ہے لیکن حکومت نے ان دوصنعتوں کےلئے ابھی تک ایساقانون نہیں بنایاکہ جتنے جنگلات ان دوصنعتوں نے ختم یا کاٹ دئیے ہیں ان صنعتوں نے دوبارہ کتنے فیصدشجرکاری کی ہیں اس کٹائی کو روکنے کےلئے اورخاص کرفلورہ والے درخت کےلئے محکمہ جنگلات نے مضبوط قانون سازی کرنی ہے اورمزید کٹائی کوروکناہے سابقہ حکومت بلین ٹری اور سرسبزپاکستان جیسے پراجیکٹ شروع کئے تھے جوکہ اچھااقدام تھا پاکستان بننے کے بعد یہ پہلاحکومت تھا جوجنگلات اور مگس بانی کی صنعت کوتوجہ دے رہاتھا آل پاکستان بی کیپرز،ایکسپورٹرز،اینڈہنی ٹریڈایسوسی ایشن موجودہ حکومت کواس کام کوجاری رہنے کی درخواست کرتے ہیں اور اس انڈسٹری کو مزید ترقی دینے کےلئے اقدامات ہونی چاہئے ۔