پشاور(جنگ نیوز)چیئرمین بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اویس جدون نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان کی جانب سےہیروز آف خیبر پختون خوا انٹرنیشنل سول ایوارڈ کی تقریب تقسیم انعامات21جنوری 2026بروز بدھ گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد کی جائے گی۔ یہ تقریب پشاور پریس کلب کے تعاون سے بلوچستان انٹرنیشنل تھنک ٹینک اور فرینڈز آف یونیورس سوسائٹی پاکستان منعقد کر رہے ہیں۔جس میں خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی 17بہترین صحافتی شخصیات کو اپنے شعبہ میں بہترین کارکردگی دکھانے پہ قائد اعظم، نیلسن منڈیلہ، علامہ اقبال، نثار عثمانی، بی بی شہید ایوارڈز سے نوازا جائے گا تقریب کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختون خوا م فیصل کریم کنڈی ہوں گے۔