• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قتل کیس میں ملزم کی سزائے موت کالعدم

پشاور (نیوز رپورٹر) پشاورہائیکورٹ نے پشاور میں جواں سالہ لڑکے کے قتل کیس میں ملزم کی سزائے موت کالعدم قراردیتے ہوئے اسے مقدمے سے بری کرنے کاحکم دے دیا۔ جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اورجسٹس اعجاز خان پر مشتمل دورکنی بنچ نے ملزم وقاص سکنہ پھندوکی اپیل پر سماعت کی ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی دانیال خان چمکنی ایڈوکیٹ نے کی۔استغاثہ کے مطابق احتشام نامی لڑکا 28جون 2022کو دکان جاتے ہوئے لاپتہ ہوگیا تھا ،1اگست کو والدہ نے رپورٹ کی کہ بیٹا غائب ہوگیا جبکہ 14دسمبر کو ایف آئی آردرج کی گئی کہ ملزم وقاص نے بیٹے کو اغواءکرکے قتل کیا ہے۔ ۔ انہوں نے بتایاکہ یہ ایک اندھا قتل کیس تھا جس میں استغاثہ ٹھوس ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔ عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر ملزم کو بری کرنے کاحکم دیدیا ہے۔
پشاور سے مزید