پشاور (نیوز رپورٹر) پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے لاکھوں روپے مالیت کی منشیات سمگل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم کو ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بناء پر بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ملزم کی جانب سے کیس کی پیروی راشد خان ایڈووکیٹ نے کی۔ استغاثہ کے مطابق گرفتار ملزم عجب خان پر الزام ہے کہ اسکو ایکسائز پولیس پشاور نے 18 کلو چرس سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر گرفتار کر لیا اور اسکے خلاف 26 ستمبر 2023کو انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ضمانت کی درخواست خارج ہونے کے بعد ملزم کا ٹرائل شروع ہوا۔دوران ٹرائل ملزم کے وکیل راشد خان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ پشاور نے مؤقف اختیار کیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا اور شواہد میں واضح تضادات موجود ہے لہذا انکے موکل کو بری کیاجائے۔فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم عجب گل کو مقدمے سے بری کرنے کا حکم جاری کر دیا۔