• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروںکی گرفتاری ، ایسوسی ایشن نے ہڑ تال کی دھمکی دےدی

پشاور(سٹاف رپورٹر)صرافہ زرگران جیمز جیولرز ٹریڈرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے اندر شہر پشاور کے دو تاجروں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے جیولرز کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے، صوبائی سیکرٹری اطلاعات شاہد خان کے مطابق کروڑوں روپے کے کاروبار کرنے والے جیولرزکو تحفظ فراہم کیا جائے ،بازار سے تمام غیر متعلقہ افراد کو نکال دیا گیا ہے اور اب بازار میں نئی کابینہ بن چکی ہے کاروباری افراد کو تحفظ فراہم کیاجائے اگر 48گھنٹوں کے اندرا ندردونوں تاجروں کو رہا نہ کیا گیا تو صوبے بھرمیں مکمل ہڑتال کی جائے گی جس کی ذمہ داری متعلقہ انتظامیہ پر عائدہوگی
پشاور سے مزید