• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھانہ ماڑی، پراپرٹی ڈیلر کے منشی سے 25لاکھ روپے چھین لیے گئے

پشاور (کرایم رپورٹر)تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے پراپرٹی ڈیلر کے منشی سے 25لاکھ روپے چھین لیے۔رہزنوں نے ہیلمٹ اور ماسک پہن رکھے تھے۔ گزشتہ روز تھانہ بھانہ ماڑی پولیس کو عادل خان ولد حمید خان سکنہ پٹھان کالونی نے بتایاکہ وہ عبدالعزیز شادی ہال کے قریب شاہ سوار سکنہ آسیہ گیٹ جو کہ پراپرٹی ڈیلنگ کا کاروبارکرتاہے ، اس کے ساتھ منشی ہے۔ گزشتہ رات مالک نے اسے 25لاکھ روپے رقم کیلئے ایک صراف کے پاس بھیجا اور وہ رقم لیکر موٹرسائیکل پر آرہا تھا اس دوران سرحددارالعلوم کے قریب موٹرسائیکل ہنڈا125پر سوار دونامعلوم افراد جن میں ایک نے ہیلمٹ پہن رکھی تھی جبکہ دوسرے نے ماسک پہنی تھی،انہوں نے پستول کی نوک پر یرغمال بنالیا اور کہاکہ رقم حوالے کرے ورنہ گولی ماردیں گے۔ وہ اس سے شاپر میں پڑی رقم لیکر یکہ توت سرکلرروڈ کی طرف فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کے ذریعے رہزنوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
پشاور سے مزید