• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ایم اے متھراکے ملازمین مزدوراتحاد میں شامل

پشاور (جنگ نیوز)ٹی ایم اے متھرا کے درجنوں ملازمین نے مزدور اتحاد یونین میں شمولیت اختیار کر لی۔ اس موقع پر مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ نے نئے شامل ہونے والے ملازمین کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مزدور اتحاد کے قافلے میں شامل ہونے پر انہیں خوش آمدید کہا۔قیصر باچہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مزدور اتحاد کا قافلہ روز بروز مضبوط اور منظم ہو رہا ہے، اور ملازمین کا اعتماد اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ مزدور اتحاد ہمیشہ ملازمین کے حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل رہا ہے۔ ٹی ایم اے متھرا میں منعقدہ تقریب کے دوران جن ملازمین نے مزدور اتحاد یونین میں شمولیت اختیار کی، ان میں اشفاق احمد، اکرام، امجد، عدنان، شہاب ودیگر شامل ہیں۔تقریب میں مزدور اتحاد کے چیئرمین قیصر باچہ کے علاوہ سرپرستِ اعلی ریاض خان، حاجی حنیف خان، غفار علی، ریحان خان، جنرل سیکرٹری فضل محمود، صدر شاھد مغل صاحبزادہ بدر منیر، امداد چغرمٹی کرامت شاہ ، طارق جمال، ذیشان تسلیم اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہ عالم، چمکنی اور بڈھ بیر ٹی ایم اے کے بعد متھرا ٹی ایم اے میں ملازمین کی بڑی تعداد کا مزدور اتحاد میں شامل ہونا یونین کی کامیاب جدوجہد اور بہترین کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پشاور سے مزید