• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ہنگو جیل میں عطیہ خون کیمپ

پشاور (جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ڈسٹرکٹ جیل ہنگو میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں پولیس آفیسرز، جیل عملے اور قیدیوں نے خون کے موروثی امراض میں مبتلا بچوں کیلئے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل ہنگو مامون خان، ڈاکٹر آفتاب حسین اور محمد عامر نے بلڈ کیمپ کا دورہ کیا اور خون عطیہ کرنے والے عملہ اور قیدیوں کے جذبہ کو سراہا اور کہا کہ بلڈ کیمپ کے انعقاد سے تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا جیسے موروثی امراض میں مبتلا مریضوں کی جانیں بچانے اور انسانی ہمدردی کے جذبے کو فروغ ملا ہے، فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے ڈسٹرکٹ جیل ہنگو کے حکام کے تعاون کو سراہتے ہوئے خدمت خلق اور سماجی ذمہ داری کی روشن مثال قرار دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے عطیات خون سے تھیلی سیمیا سمیت دیگر موروثی امراض کے خاتمہ کے مشن کو تقویت ملتی ہے، ادارہ تھیلی سیمیا فائٹرز کی انتقال خون کی ضروریات پوری کرنے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
پشاور سے مزید