پشاور (کرائم رپورٹر) متنی میں ڈاکو گھر سے لاکھوں کی نقدی اور سونا لوٹ کرفرار ہو گئے ٗشرقی اور حیات آباد نے دو افراد کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ٗدو افراد کو گاڑیو ں سے محروم کردیا گیا ۔راحیل ولد ولی محمد سکنہ شریکرہ امیر خیل نے تھانہ متنی پولیس کو بتایا کہ گزشتہ شب دو بجے کے قریب چھ مسلح افراد ان کے گھر میں دیوار پھلانگ کر گھس آئیں اور اسے اہل خانہ سمیت یرغمال بنا کر کمرے میں بند کردیا اور گھر سے ایک لاکھ روپے اور چھ تولے سونا لوٹ کرفرار ہو گئے بعدازاں انہو ں نے رشتہ داروں کو فون کیا جنہوں نے آکرانہیں کمرے سے نکالا ملزمان کے پاس کلاشنکوف تھے ادھر محمد صادق سکنہ جمرود غنڈی نے کمیشن میں دئیے گئے درخواست میں بتایا کہ اسکا بھتیجا عبدالقار چار اپریل2025ء کو سنٹرل جیل پشاور سے رہا ہو جونہی وہ ان کے ساتھ گاڑی میں بیٹھا اس دوران گاڑ ی میں نامعلوم افراد آئیں اور عبدالقادر کو ساتھ لے گئے تاہم نو ماہ گزرنے کے باوجود اسکاکوئی سراغ نہ مل سکا تھانہ شرقی پولیس نے کمیشن کی رپورٹ پر اغواء کامقدمہ درج کر لیا ۔تھانہ حیات آباد پولیس نے حیات آباد کارخانو مارکیٹ سے 22مئی 2025ء کو لاپتہ ہونے والے کپڑے کے تاجر ریاض خان ولد کپتان خان کے اغواء کا مقدمہ درج کر لیا ۔ٌتھانہ آباد کی حدود اتوار بازار میں چوروں نے نعمان ولد ضمیر سکنہ غریب آباد پھندو کو موٹرکار سے محروم کردیا۔تھانہ تاتارا کی حدود حیات آباد فیز ٹو میں چوروں نے محمد اکرام سکنہ لنڈے سڑک کو سوزوکی پک اپ سے محروم کردیا۔