پشاور (کرائم رپورٹر) پشاور میںخونی راہزنی وارداتوںاور دہشت کی علامت بننے والے شاہ زیب عرف ڈائناسور سمیت 2رہزن ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جن میں ایک افغان باشندہ ہے۔ ملزموں نے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔پولیس کاکہناہے کہ ایس ایچ او افتخار احمدپولیس نفری کے ہمراہ شہید آباد میں خونی راہزنی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان شاہ زیب عرف ڈائناسور اورسعید اللہ عرف گوپھی کو موقع نشاندہی کیلئے لےکریا جا رہا تھااس دوران شہید آباد قبرستان کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوارافراد نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں پولیس پارٹی محفوظ رہی جبکہ پولیس کے زیر حراست ملزمان لگ کر ہلاک ہوگئے۔فائرنگ کرنے والے افراد فرار ہوگئے ۔واضح رہے کہ ہلاک ملزمان نے 2 جنوری کو راہزنی کے دوران فائرنگ کرکے نوجوان شاہ زیب کو بےدردی سے قتل کردیا تھا۔واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھی کرکے فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیاتاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جاسکے۔