• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ اشرفیہ کا 73 واں سالانہ روحانی اجتماع ختم ہوگیا

پشاور(جنگ نیوز)پشاور کی قدیم اور معروف دینی درسگاہ جامعہ اشرفیہ بجوڑی گیٹ پشاور کا 73واں سالانہ علمی اصلاحی روحانی اجتماع ختم ،بخاری شریف وجلسہ دستاربندی منعقد ہوئی جس میںجید علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پر جیت علماء کرام اپنے دست مبارک سے مفتیان کرام ،علماء، حفاظ کرام کی دستار بندی فرمائی اور اسناد تقسیم کیں۔ تقریب کی صدارت مولانا شیخ ارشد علی قریشی نے کی جبکہ اس موقع پر مولانا انوار الحق نائب صدر وفاق المدارس، مولانا شیخ ادریس ترنگزئی ،مولانا عبدالحق ثانی ، مولانا مفتی محمد حسن اور دیگر علمائے کرام نے خصوصی خطاب فرماتے ہوئے کہا کہ مدارس امن کے گہوارے ہیں اور علم کے فروغ میں بہت بڑا کردار ادا کر رہے ہیں مدارس کے فضلہ معاشرے کی اصلاح امن و آشتی اور فلاحی کاموں میں ہمہ وقت مصروف عمل ہیں۔ اجتماع کے آخر میں پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
پشاور سے مزید