عوام کی خدمت من وعن سے کرینگے ‘حاجی زبیر علی

May 21, 2022

پشاور (جنگ نیوز)مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاہے عوام کی خدمت من وعن سے کرینگے اور انکو بنیادی سہولیات کی فراہمی گھر کی د ہلیز پر حل کرنا مشن ہے ‘ منتخب چیئرمین سیاست کو بالائے طاق رکھ کر عوام کی خدمت کریں گذشتہ روز سٹی کونسل ہال میں ایک تقریب کا انعقاد کیاگیاتھا جس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر بلدیات وحیدالرحمان ‘ وی سی 46 سے لیکر وی سی 90 تک چیئرمینوں اور یونین کونسل سیکرٹریوں نے شرکت کیں جس میں چئیرمینوں نے اپنے یونین کونسل بارے مشکلات سے مئیر پشاور کو آگاہ کیا جس میں آفسز‘ فرنیچر ‘کمپیوٹر ‘ سیکنر ‘انٹرنیٹ ڈیوائس اوردیگر مسائل پیش کئے جس پر مئیر پشاور حاجی زبیر علی نے کہاکہ چئیرمینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے انہوں نے کہاکہ چیئرمین اور سیکرٹری مل کر عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرے انہوں نے کہاکہ سیکرٹری اپنے اپنے یونین کونسلوں میں برتھ سرٹیفیکٹ ‘ نکاح نامہ ا ور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے ریٹ لسٹ آویزاں کرے اور کسی سے بھی زائد رقم وصول نہ کریں بصورت دیگر سخت کارروائی کی جائیگی ۔