ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام جاری رکھنے کی اجازت

May 21, 2022

لاہور(نمائندہ جنگ)ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کو کام جاری رکھنے کی اجازت، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ امیر بھٹی نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوکام سے روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت میں قرار دیا کہ احمد اویس ہی ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہیں۔لارجر بنچ میں معاونت کیلئے بھی ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس ہی پیش ہونگے، عدالت کے روبرو احمد اویس کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس سے آفس، گھر اور دیگر سہولیات واپس لے لی گئیں جو نہیں لی جاسکتی۔