اندرون سندھ اور پنجاب سے آکر گاڑیاں چرانے والے گروہ کے ارکان گرفتار

May 21, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اے وی ایل سی نے رینٹ کی کاریں ڈپلیکیٹ چابی بنو اکر چوری کرنے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتارکرکے 5 چوری شدہ کاریں بر آمدکرلیں۔تفصیلات کے مطابق اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نارتھ ناظم آباد ڈویثرن نے کارروائی کر تے ہو ئے رینٹ کی کاریں ڈپلیکیٹ چابی بنو ا کر چوری کرنے والے گروہ کے2 کارندوںمحمدساجد ولد واحد بخش اورمحمد آصف ولد سید احمد کو گرفتارکرکے کراچی کے مختلف علاقوں سے چوری شدہ5 کاریں بر آمدکر لیں،پولیس کے مطابق گرفتارملزم ملزم آصف(بی ایس)رینٹ اے کار پر منشی اور ڈرائیور ہے اور رینٹ پر چلنے والی بغیر ٹریکر کی گاڑیوں کی مکمل معلومات رکھتاہے،گرفتارملزم ساجد عرف علی اچ شریف پنجاب کا رہنے والا ہے اورپنجاب کے مختلف شہروں میں 25 سے زائد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس کا سابقہ ریکارڈ مو جودہے،جبکہ ملزم ساجد کراچی آکر بغیر ٹریکر کی گاڑی، ملزم آصف کے رینٹ اے کار سے کرائے پر لے کر اس کی ڈپلیکیٹ چابی بنوا لیتا ہے،ملزمان ڈپلیکیٹ چابی کے ذریعے کاریں چوری کر تے ہیں ، سندھ اور پنجاب کے مختلف شہروں میں فروخت کر دیتے ہیں،ملزمان ڈھرکی سندھ میں ملزم عبدالغفار کو بھی متعدد چوری شدہ کا ریں فروخت کر چکے ہیں،تاہم ملزمان کے مزید مفرور ساتھیوںسجاد (رحیم یار خان)، عبدالغفار (ڈھرکی) کی گرفتاریوں اور مزید بر آمد گی کے لئے چھا پہ ما رے جا رہے ہیں،پولیس کے مطابق برآمد کاریں تھا نہ عزیز آباد، گلشن اقبال اور عزیز بھٹی تھانے کی حدود سے چوری شدہ بتائی جاتی ہیں۔