ساحلوں سے کوڑا ہٹاکر سمندری حیاتیات کا تحفظ کیا جاسکتا ہے، میٹ فیرینس

May 22, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امریکی ڈپٹی قونصل جنرل (سی جی) میٹ فیرینس نے مشہور پاکستانی کھلاڑیوں اور طلباء کیساتھ کراچی کے ساحل سمندر سی ویوکو آلودگی سے پاک رکھنے والی مہم میں حصہ لیا، جس میں امریکی حکومت کے مالی تعاون سے چلنے والے انگلش لینگویج پروگرام کے سابقہ طلباء بھی شامل تھے۔ اس ایوینٹ میں پاکستان کے مشہور کھلاڑیوں بشمول، حاجرہ خان، اسد شفیق، جویریہ خان، فیصل اقبال، سکندر بخت، معین خان اور اعظم خان نے بھی بھرپور شرکت کی۔ اس تقریب میں ’’کھیل برائے ماحولیات‘‘ کے موضوع سے ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے چار ماہ پر مبنی کھیلوں کی سفارتکاری مہم بھی اختتام پذیر ہوگئی۔ ڈپٹی قونصل جنرل فیرینس نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر شخص ساحلوں سے کوڑا ہٹا کر سمندری جنگلات و حیاتیات کے تحفظ میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔