فوج نے ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کردیئے

May 22, 2022

راولپنڈی (این این آئی)پاک فوج نے ملک بھر میں 27 ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کردیئے، کراچی، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور دادو سمیت تھر اور چولستان کے صحرائی علاقوں میں قائم مراکز میں پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ ہفتہ کو آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ملک بھر ہیٹ اسٹروک ریلیف سینٹر قائم کردیئے، پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی ریلیف سینٹرز نے کام کرنا شروع کردیا ، پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکس متاثرین کو علاج معالجے کی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔