سیاستدان قومی اداروں کی تضحیک کررہے ہیں،جے یوپی نورانی

May 22, 2022

لاہور(خبرنگار) جمعیت علماء پاکستان( نورانی) کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ اقتدار کے بھوکے مفاد پرست سیاستدانوں کی وجہ سے ملک سیاسی ومعاشی عدم استحکام کا شکار اور اہم قومی اداروں کی تضحیک ہورہی ہے۔ اجلاس پیرسلطان فیاض الحسن کی صدارت میں ہو ۔اجلاس میں شرکاء نے سیاسی میدان میں بڑھتی ہوئی غیر اخلاقی روش اور سیاسی انتہاپسندی پر گہری تشویش کااظہار کیا۔ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے کہا جے یو پی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے ۔اسلامی قومی اتحاد کے کنوینر میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ نے کہا دیانتدار ،صاف و شفاف کردار کی حامل تجربہ کار ا ہم سیاسی جماعتوں کے اتحاد کی کوششش جلد ثمر بار ہوگی ۔صفدر شاہ گیلانی نے کہا کہ ملکی خود مختاری اورسامراجی قوتوں سے وطن عزیزکوُآذاد کروانے کے لئے پوری قوم کا متحد ہونا ضروری ھے علامہ مفتی نعیم جاویدنوری نے کہا ملکی استحکام اور سیاسی ومعاشی استحکام کے لئےنظام مصطفی کے نفاذ سے ہی ممکن ہے۔ ،میاں جلیل احمد شرقپوری ایم پی اے نے کہا پاکستان اور اسلام مخالف عناصر کے عزائم کو خاک میں ملانے اور سیاسی میدان میں اہم کردار ادا کرناہوگا ،پیر اصغر نورانی نے کہا موجودہ حکومت کی حرکات سے واضح ہوچکا ہے ، کہ یہ ایک واقعی امپورٹڈ کمپنی ہے ، شاداب رضا نے کہا کہ سیاسی استحکام کے لئے فوری الیکشن کروانے وقت کی اھم ضرورت ھے۔سید صفدر شاہ گیلانی، علامہ نعیم جاوید نوری امانت علی زیب،ڈاکٹرجاوید اعوان، حافظ نصیرنورانی، ، مفتی طاہرشہزاد سیالوی،پیر شفیق شاہ ہاشمی، سید شاہد گردیزی سردار طاہر ڈوگر اوردیگررہنماؤں نے شرکت کی۔