سیاسی ،سماجی آئینی اورپارلیمانی شیرازہ تار تارہوگیا،لیاقت بلوچ

May 22, 2022

لاہور (نیوزرپورٹر)نائب امیر جماعت اسلامی، سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کالا باغ میں سیاسی سماجی رہنما عبدالرحمن فاروق مرحوم کے تعزیتی ریفرنس اور مانسہرہ میں اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلیٰ شکیل احمد کی دعوت ولیمہ کے بعد اور داؤد خیل میں صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی، سماجی، آئینی اور پارلیمانی شیرازہ تار تار ہو رہا ہے۔