سری لنکا رواں صدی میں بین الاقوامی قرضوں کا ڈیفالٹر پہلا ایشیائی ملک

May 22, 2022

کولمبو (جنگ نیوز )سری لنکا میں شہری سیاسی اور معاشی بحران سے شدید متاثر ہیں اور مرکزی بینک نے اعلان کیا ہے کہ بدترین سیاسی اور معاشی صورتحال کی وجہ سے تاریخ میں پہلی بار ملک اپنے قرضوں پر ڈیفالٹ کرگیا ہے۔

مرکزی بینک کے گورنر نندالال ویراسنگھے نے جمعرات کو کہا کہ ملک 6اعشاریہ 3کروڑ پاؤنڈ (7اعشاریہ 8کروڑ ڈالر) مالیت کے دو ساورن بانڈز پر سود کی ادائیگی کے لیے 30 دن کی مہلت کے باوجود بدھ تک ادائیگی نہیں کر سکا۔