پشاور ‘خصوصی پراپرٹی ایکسپومیں عوام کی دلچسپی

May 23, 2022

پشاور (جنگ نیوز)ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ثقافتی مرکز پشاور میں ہفتہ کو دو روزہ خصوصی پراپرٹی ایکسپو2022کا آغاز ہوگیاجو پشاور کے باسیوں کو پریمیم مقامات میں سرمایہ کاری کے حیرت انگیز مواقع فراہم کرے گی ۔ ایکسپو کے پہلے روز لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور منصوبوں میں گہری دلچسپی لی۔ ایکسپو رئیل اسٹیٹ کے منافع بخش امکانات فراہم کرے گی جس سے انہیں ان کی سرمایہ کاری پر اچھا منافع حاصل ہوگا۔ چیئرمین ٹرپل اے ایسوسی ایٹس شیخ فواد بشیر نے کہاکہ ”پشاور خیبر پختونخوا کا ثقافتی اور تجارتی دارالحکومت ہے اس لئے ایکسپو کا انعقاد کیا ۔ ایکسپو میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت ہمارے لئے باعث خوشی ہے۔اس سے قبل کوئٹہ میں بھی لوگوں نے پراپرٹی ایکسپومیں شرکت کرکے اسے کامیاب بنایا ہے۔ خلیج اور مشرق وسطیٰ میں تارکین وطن کی بڑی تعداد اپنی محنت سے کمائی گئی آمدنی کو اپنی مادر وطن میں دوبارہ لگانا چاہتا ہے اور یہ ایکسپو انہیں بہترین موقع فراہم کرے گی ۔ اس ایکسپو کے انعقاد کا مقصد انہیں معروف اور محفوظ رئیل اسٹیٹ پروفیشنلز کے ساتھ سرمایہ کاری کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ایم ڈی ٹرپل اے ایسوسی ایٹس شہزاد علی کیانی نے کہاکہ ”کوئٹہ میں ایکسپو کے کامیاب انعقاد نے پشاور میں ایکسپو کے لیے راہ ہموار کی ہے۔