اسپیس ایکس 1.7 بلین ڈالر اکٹھے کرنے کیلئے کوشاں

May 23, 2022

دنیا کے ارب پتی شخص ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کمپنی کی قدر تقریباََ 127 بلین ڈالرتک پہنچانے کے لیے مزید1.7 بلین ڈالر کی فنڈنگ ​​حاصل کرنےکے لیے کوشاں ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، ایسے وقت میں ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس 1.7 بلین ڈالر کے فنڈز جمع کرنے کی کوشش کر رہی ہے، جب کمپنی کے سربراہ اپنی سابقہ ​​گرل فرینڈ، اداکارہ امبر ہرڈ اور ان کے سابق شوہر، اداکار جانی ڈیپ کے ہتک عزت کے مقدمے اور کمپنی میں ایک ملازم کو ہراساں کرنے کے الزامات کی وجہ سے خبروں میں نظر آرہے ہیں جوکہ اب اپنے آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 70 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر 1.7 بلین ڈالرکا سرمایہ حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس کے بعد رواں سال فروری میں اسپیس ایکس کے شیئرز کی قدر میں جو کمی دیکھنے میں آئی تھی اس میں25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

یاد رہے کہ رواں سال فروری میں اسٹاک مارکیٹ میں اسپیس ایکس کے شیئرز کی قدر 56 ڈالرز فی شیئر تک پہنچ گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، حالیہ برسوں میں اس قدر میں مسلسل اضافہ ہی ہوا ہے کیونکہ اسپیس ایکس نے اپنی اگلی نسل کے اسٹار شِپ راکٹ اور اس کے اسٹار لنک گلوبل سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک پر کام کرنے کے لیے اربوں روپے اکٹھے کیے ہیں۔

خیال رہے کہ ایلون مسک نے کچھ دنوں پہلے اپنے ایک ٹوئٹ میں ہراسگی کے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ایلون مسک نے جب اپنی کمپنی میں ملازم کومبینہ طور پر ہراساں کیا تو اس وقت وہ اداکارہ امبر ہرڈ کو ڈیٹ کررہے تھے۔