قلندرز نے 19 کھلاڑی منتخب کرلیے

May 24, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز نے ٹرائلز کے بعد 19 کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا ہے۔ مزیدتین کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ پیر کو پریس کانفرنس میں سی ای او رانا عاطف نے کہا کہ پانچ نوجوانوں کیلیے اسکالر شپ کو لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کے والد ایاز خان آفریدی کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ دور دراز علاقوں سے زیادہ ٹیلنٹ ملا ہے۔