میٹرک کے امتحانی مراکز کی نگرانی مزید سخت کی جائے، نورالا مین مینگل

May 24, 2022

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ)کمشنر/ چیئرمین تعلیمی بورڈ راولپنڈی نورالا مین مینگل نے تعلیمی بورڈ راولپنڈ ی کے زیر اہتمام ہونے والے امتحان میٹرک سالانہ کے امتحانی مراکز کی نگرانی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ پروفیسر غلام محمد جھگڑ سابق چیئرمین/ سینئر ممبر سپیشل کمیٹی نے کہا کہ تمام بینکس اور امتحانی مراکز کی نگرانی پر بورڈ کی مختلف ٹیمیں اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔دریں اثناءانکوائری کمیٹی بورڈ آفس مورگا ہ میں پیپر لیکیج کے معاملے میں تحقیقات کر رہی ہے، جلد انکوائری کمیٹی اس میں شامل کرداروں کو بے نقاب کرے گی۔