مون سون ، تمام آپریشنل مشینری چالو حالت میں ہے، ایم ڈی واسا

May 24, 2022

راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق نے منیجنگ ڈائریکٹر واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی راجہ شوکت محمود کے ہمراہ مون سون سے قبل واسا کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے نالہ لئی صفائی کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔ راجہ شوکت محمود نے بتایا کہ تمام آپریشنل مشینری کی اوور ہالنگ مکمل‘ تمام مشینری چالو حالت میں ہے۔دریں اثناءمنیجنگ ڈائریکٹر (واسا) راجہ شوکت محمود نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ہے کہ راول ڈیم سے پانی سپلائی کرنے والی 36انچ قطر کی لائن کی مرمت کر کے پانی کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔