ڈاکٹرراناقمرعباس ینگ ایشن اور ہیڈ ٹیچرز سپریم کونسل جانب سے صدر کے مشترکہ امیدوار نامزد

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ینگ ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن اور ہیڈ ٹیچرز سپریم کونسل کا ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپلز ایسوسی ایشن ملتان کے انتخابات میں مشترکہ پینل کے ساتھ شرکت کرنے کا فیصلہ ،ڈاکٹر رانا قمر عباس کو صدر کا مشترکہ امیدوار نامزدکردیا گیا۔ یہ فیصلہ ینگ ہیڈز ایسوسی ایشن اور ہیڈ ٹیچرز سپریم کونسل کا مشترکہ اجلاس میں کیا گیا،جس کی صدارت رانا محمد اکرم شاہد پرنسپل گورنمنٹ بوائز مسلم ہائی سکول ملتان نے کی۔ اجلاس میں ہیڈ ٹیچرز سپریم کونسل کے صدر جعفر علی اعوان اور ینگ ہیڈز ایسوسی ایشن کے صدر محبوب اشرف کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنائی گئی۔