‏لانگ مارچ جیسی تحریکیں صرف بھٹو جیسے لیڈرچلا سکتے ہیں، پیپلزپارٹی

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین، جنرل سیکرٹری نتاشہ دولتانہ، سیکرٹری انفارمیشن نواب زادہ افتخار احمد خان، سیکرٹری تعلقات عامہ بابو نفیس انصاری، سٹی صدر ملک نسیم لابر، ضلعی صدر میاں کامران عبداللہ مڑل، ضلعی جنرل سیکرٹری راو ساجد علی، سٹی جنرل سیکرٹری اے ڈی، سٹی سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران، ملک وحید الحسن بھٹہ جانباز ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، ملک ندیم اختر، ملک افتخار علی، ملک رمضان کمبوہ و دیگر نے کہا ہے کہ ‏لانگ مارچ جیسی تحریکیں صرف بھٹو جیسے لیڈر چلا سکتے ہیں۔عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ کرنے سے پہلے خیبر پختونخواہ اسمبلی کو تحلیل کریں اور پھر مارچ کریں۔ پی ٹی آئی کا اصل چہرہ کھل کر سامنے آ گیا کیونکہ ثابت ہو گیا کہ عمران نیازی کشمیریوں کے خون کا سوداگر ہے اس لئے عمران خان نے 25 مئی کو لانگ مارچ مودی کی فاشزم سے توجہ ہٹانے کیلئے رکھا ہے مودی نے نیازی سے ملی بھگت کر کے مقبوضہ کشمیر ہڑپ کیا اب جب مودی جس دن یاسین ملک کو سزا سنا رہا ہے اسی دن عمران خان نیازی پاکستان میں انتشار پھیلانے کی کال دے رہا ہے یعنی جب یاسین ملک کو سزا سنائی جا رہی ہو گی پی ٹی آئی ناچ رہی ہو گی۔ یہ دراصل گوگی بچاو تحریک ہے جس کا نام لانگ مارچ رکھ لیا گیا ہے یہ کیسا لانگ مارچ ہو گا جو شام کو شروع ہو کر رات کو ختم ہو جائیگا۔ پشاور سے اسلام آباد تک چند کلومیٹر کا لانگ نہیں بلکہ شارٹ مارچ ہوگا ۔انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان بہتری کی طرف رواں دواں ہو رہا ہے اس وقت عمران نیازی بلا مقصد احتجاج اور درھرنوں کا آغاز کر کے ملک مسائل میں اضافے کا باعث بنتا ہے لیکن عمران نیازی کان کھول کر سن لے کے تمھارا یہ گوگی بچاو مارچ گوگی بچاو دھرنہ ناکام ہو گا حکومت آئینی مدت پوری کرے گی اور الیکشن مقررہ وقت پر ہی ہونگے۔ ‏