چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہو گئے۔ تھانہ شاہ شمس کے علاقہ میں نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر عابد سے نقدی اور موٹرسائیکل چھین لیا۔اسی تھانے کی حدود میں نامعلوم شخص نے اکرم کا قیمتی موبائل فون چوری کر لیا۔سیتل ماڑی سے عدنان، ساجد کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ کھاد فیکٹری چوک سے نامعلوم شخص نے احسن کا موبائل چوری کر لیا۔