13 جماعتیں چوروں کا ٹولہ ہے، قربان فاطمہ

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما قربان فاطمہ نےکہا ہے کہ عمران خان قوم کو غلامی سے نجات دلاکر حقیقی آزادی کی راہ پرگامزن کرناچاہتے ہیں۔ وقت آگیا ہے قوم کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ چوروں کا ساتھ دے یا عمران خان کا ساتھ دے۔ عمران خان کی دشمنی میں 13 جماعتیں ایک طرف اور عمران خان ایک طرف ہے۔ عمران خان نے کہا تھاسارے چور میرے خلاف اکٹھے ہونگے۔ آج وہی کچھ سچ ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا 13 جماعتیں چوروں کا ٹولہ ہے۔ عوام انہیں مسترد کرچکے ہیں۔ عوام ملک کے وسیع تر مفاد میں عمران خان کا ساتھ دیں اور جوق در جوق عمران خان کی کال پر اسلام آباد پہنچیں۔