نوجوانوں اور طلبہ کو علم میں اضافے کیلئے لائبریریوں کو آباد کرناہوگا،ڈائریکٹر ایئریونیورسٹی

May 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ایئر یونیورسٹی ملتان کیمپس چک 5 فیض بہاولپور روڈ ملتان ڈاکٹر غلام علی نے کتاب میلہ 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ کتاب بینی سے انسان کی سوچ کو وسعت ملتی ہے ،نوجوانوں اور طلبہ کو علم میں اضافے کیلئے لائبریریوں کو آباد کرنا ہوگا ،انہوں نے کہا کہ نئے کیمپس میں ہیٹ ویو کے پیشِ نظر تمام کلاس رومز میں اے سی نے نصب اور الیکٹرک واٹر کولر نصب کردیے گئے ہیں ،ایئر یونیورسٹی جنوبی پنجاب میں تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی پر توجہ دے رہی ہے ۔