مونکی پاکس، پاکستان میں کوئی مثبت کیس نہیں، پروفیسر ناصر سلیم سڈل

May 25, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی ادارہ صحت برائے اطفال میں داخل دو بچوں کے بارے میں شبہ ظاہر کیا گیا کہ وہ مونکی پاکس کے کیسز ہیں تاہم ادارے کے ڈائریکٹر پروفیسر ناصر سلیم سڈل نے اس کی نفی کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس مشتبہ کیسز آئے تھے لیکن دونوں بچوں کو بیکٹیریل ریش ہیں اور انہیں مونکی پاکس نہیں ۔ اب تک پاکستان میں ایک بھی کیس مثبت نہیں آیا۔